Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد زو میں شیرنی سے خوفزدہ ، شیر پنجرہ سے باہر نکل گیا

حیدرآباد زو میں شیرنی سے خوفزدہ ، شیر پنجرہ سے باہر نکل گیا

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : شہر کے نہرو زوالوجیکل پارک میں آج ایک شیر اپنے پنجرہ سے باہر نکل کر زو کے احاطہ میں گھومنے لگا جس کے نتیجہ میں حکام کو کچھ دیر کے لیے شدید الجھن و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ زو حکام کے مطابق رائل بنگال نسل کے ایک شیر کو ایک شیرنی سے ’’ ملاپ ‘‘ کے لیے اس کے پنجرہ سے نکال کر دوسرے پنجرہ کو منتقل کیا جارہا تھا ۔ اس دوران یہ جانور پریشان ہوگیا اور اپنے پنجرہ میں واپس ہوگیا ۔ زو کے اعلیٰ عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ جیسے ہی اس کا ( اصل ) پنجرہ بند کردیا گیا وہ کھلے مقام پر گھومنے لگا ۔ چنانچہ ہم نے اس کو بے ہوشی کا انجکشن دیدیا ۔ بعد ازاں اس شیر کو جس کا نام ’ کدمبا ‘ ہے دوبارہ پنجرہ میں چھوڑ دیا گیا ۔ منتقلی کے دوران حفاظت میں پائی جانے والی خامیوں کا پتہ چلانے کے لیے داخلی تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ خونخوار جانوروں کے پنجروں کے اطراف تین محاصروں پر مبنی ’ سہ پرت سیکوریٹی ‘ کی جاتی ہے تاکہ عوامی رسائی کے علاقوں سے ایسے جانوروں کو دور رکھا جاسکے ۔ رابطہ پیدا کرنے پر پولیس نے کہا کہ آج دوپہر زو کے احاطہ میں شیر کے پنجرہ سے باہر نکل جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ پولیس افسر نے کہا ’’ چونکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اس لیے کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ‘‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT