Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ اور فیڈ سے چینائی سیلاب زدگان کیلئے ریلیف

حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ اور فیڈ سے چینائی سیلاب زدگان کیلئے ریلیف

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) جناب غیاث الدین بابو خان، چیرمین حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ نے بتایا کہ ٹاملناڈو کے متاثرہ اضلاع میں جنگی خطوط پر ریلیف کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک ٹیم فوراً متاثرہ اضلاع کیلئے روانہ کی جائے گی۔ ٹیم کے سروے کے بعد مطلوبہ ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں دو کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اہل خیر حضرات سے درخواست ہیکہ متاثرین کی امداد و بازآباد کاری کیلئے دل کھول کر تعاون کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866556891 ، 9866556903 ٹرسٹ آفس بیگم پیٹ اور فون نمبر 9866556856 بنجارہ ہلز پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT