Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد سائیکلوتھن 2015 ایوینٹ 13 ڈسمبر کو مقرر

حیدرآباد سائیکلوتھن 2015 ایوینٹ 13 ڈسمبر کو مقرر

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (پریس نوٹ) میسرس ویسٹا انٹرٹینمنٹس ایک ایوینٹ مینجمنٹ کمپنی ہے، جس کی صدارت مسٹر سرل تلوار اور مسرز رادھیکا تلوار کرتی ہیں۔ بڑے پیمانے کے ایوینٹس کے انعقاد میں یہ بہت ہی سرگرداں رہتی ہیں۔ اس کے منعقد کردہ ایوینٹس کی ستائش شرکت کنندگان کے ساتھ سامعین اور وزیٹرس بھی کرتے ہیں۔ 13 ڈسمبر 2015 کو یہ حیدرآباد سائیکلوتھن 2015ء اور حیدرآباد سیفٹی رائیڈ پیش کرنے والی ہے۔ ڈاکٹر پلیلا گوپی چند سابق آل انگلینڈ چمپیئن اور نیشنل بیاڈمنٹن کوچ اور مسز شلپاریڈی، فیشن ڈیزائنر اور سابق مسز انڈیا جو اس ایوینٹ کی برانڈ ایمبسیڈر ہوں گی۔ 5 زمرہ جات شامل ہوں گے۔ شرکت کرنے والوں کیلئے 500 سے زائد کرایہ پر سائیکلس دستیاب ہوں گی۔ بچوںکیلئے مقام پر علحدہ رقبہ رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT