Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے عالمی مرکز توجہ

حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے عالمی مرکز توجہ

بلا وقفہ صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کا منصوبہ ، مئیر حیدرآباد رام موہن کا دہلی میں بیان
نئی دہلی ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے مئیر بی رام موہن نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عوام کے لیے پاک و صاف اور کارکرد نظم و نسق کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔ میئرس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام موہن نے کہا کہ شہری ترقی کے چیلنجس سے نمٹنے کے لیے نظم و نسق کو پوری طرح تیار کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ویژن اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی رہنمائی سے حیدرآباد کو دنیا بھر میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کے لیے مرکز توجہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو نہ صرف سلم فری سٹی بلکہ ورلڈ کلاس سٹی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مئیر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی بلدی نظم و نسق میں اڈوانس ٹکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حیدرآباد کے عوام حیدرآباد کو عنقریب پاک و صاف سرسبز و شاداب شہر پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہر گھر کو بے روک ٹوک صاف و شفاف پینے کا پانی سربراہ کرنے کو یقینی بنایا جائے گا ۔ شہر میں سڑک رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی کے اڈمنسٹریشن کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT