Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے لاپتہ اسکالر ‘ دستیاب

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے لاپتہ اسکالر ‘ دستیاب

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خودکشی سے پیدا شدہ تنازعہ ابھی تھما بھی نہ تھا کہ ایک اور ریسرچ اسکالر پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے سے یونیورسٹی میں سنسنی پھیل گئی۔ 28 سالہ ڈی سریش جو پی ایچ ڈی اسکالر ہے اور اس کا تعلق امبیڈکر اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن سے بتایا جاتا ہے کہ وہ اچانک کل شام یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹرس سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ تھرواننتاپورم (کیرالا) سے تعلق رکھنے والا سریش متوفی روہت ویمولہ کا ساتھی ہے اور اپنی ساتھی کی اچانک خودکشی سے وہ دلبرداشتہ ہوکر ذہنی دباؤ میں تھا۔ پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر یونیورسٹی حکام نے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی اور اس کی تلاشی شروع کردی ہے۔ پولیس نے آج اُس وقت راحت کی سانس لی جب لاپتہ ریسرچ اسکالر نلاگنڈلہ علاقہ میں دستیاب ہوگیا اور پولیس نے اسے والدین کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT