Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد سے تروپتی جارہی بس میں آگ، مسافرین پھنس گئے

حیدرآباد سے تروپتی جارہی بس میں آگ، مسافرین پھنس گئے

حیدرآباد ۔ 9 فروری (یو این آئی) حیدرآباد سے تروپتی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے تقریباً 50 مسافر اس وقت پھنس گئے جب بس میں رات دیر گئے آگ لگی ۔یہ بس گزشتہ روز سات بجے شب حیدرآباد سے روانہ ہوئی ۔مسافرین نے رات تقریباً ایک بجے بس کے پچھلے حصہ سے دھواں دیکھا اور ڈرائیور و کنڈاکٹر کو چوکس کیا جس کے بعد اس بس کو روک دیا گیا ۔ بعض مسافرین اپنی جان بچانے کیلئے بس سے کود پڑے۔بعد ازاں انہیں دوسری بس کے ذریعہ روانہ کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT