Monday , May 29 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد سے لاپتہ لڑکیاں وشاکھاپٹنم میں برآمد

حیدرآباد سے لاپتہ لڑکیاں وشاکھاپٹنم میں برآمد

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سے پراسرار طور پر لاپتہ 5 لڑکیاں وشاکھاپٹنم کے ایک شہری کی چوکسی سے پکڑی گئیں۔ لڑکیوں کی گمشدگی پر تشویش پائی جاتی تھی۔ تاہم جب انہیں حراست میں لے لیا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے خود فرار ہوگئی تھیں اور سیروتفریح کی غرض سے گئی تھیں جنہوں نے نہ ہی اپنے والدین کو اس کی اطلاع دی اور نہ ہی کسی رشتہ دار کو اپنی خواہش کے بارے میں بتایا تھا۔ آج ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان لڑکیوں کی تفصیلات بتائی اور کہاکہ لڑکیاں جو عنبرپیٹ سے لاپتہ ہوئی تھیں دراصل ان کی خواہش کاشی گھومنے کی تھی جو اپنے سالانہ امتحانات کے اختتام کی منتظر تھیں۔ ساتویں جماعت میں زیرتعلیم پرگتی ویدیا نکیتن اسکول باپو نگر عنبرپیٹ کی طالبات ہیں اور اس اسکول کے قریبی علاقوں میں رہتی ہیں۔ منصوبہ بند طریقہ سے ان لڑکیوں نے گھر سے نکل کر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کا رخ کیا اور سیدھے وشاکھاپٹنم چلی گئیں جہاں زوپارک میں ان لڑکیوں کو دیکھ کر کینٹین کے منیجر نے فوری حیدرآباد پولیس کو مطلع کیا۔ عنبرپیٹ نے اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر اس کیس کو حل کرلیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT