Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد سے ٹرین خدمات میں مزید اضافہ پر زور

حیدرآباد سے ٹرین خدمات میں مزید اضافہ پر زور

مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا چیرمین ریلوے بورڈ متل کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمانی امور مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے چیرمین ریلوے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ تہواروں کے پیش نظر شہر حیدرآباد تا ریاست کے مختلف مقامات کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کریں ۔ وہ آج یہاں مسٹر اے کے متل چیرمین ریلوے بورڈ کو اس بات سے واقف کروایا کہ کئی مسافرین اپنے آبائی مقامات کو روانگی کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ بالخصوص حیدرآباد تا وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم ، راجمندری اور دیگر اضلاع کو روانہ ہونے والے مسافرین کو کئی مشکلات درپیش ہیں ۔ مرکزی وزیر کے مشورہ پر چیرمین ریلوے بورڈ نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ صبح اور دوپہر اور رات دیر گئے اوقات میں مسافرین کے ہجوم کو پیش نظر رکھ کر ٹرین خدمات مے اضافہ کریں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 35 اضافی ٹرین خدمات میں دو اضافی کوچس کے ذریعہ گنٹور ، راجمندری ، کاکناڈا ، وشاکھا پٹنم اور دیگر مقامات کے لیے ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ وینکیا نائیڈو نے 16 اور 17 جنوری کو خاص طور پر خصوصی ٹرین خدمات میں اضافہ پر زور دیا ۔ نائیڈو نے توقع ظاہر کی کہ ٹرین خدمات کے دوران تمام تر احتیاطی اقدامات مناسب انداز میں کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT