Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد شہر قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں کے مرکز میں تبدیل

حیدرآباد شہر قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں کے مرکز میں تبدیل

سڑکوں کی حالت سدھارنے کی ضرورت ، مندوبین کو غلط تاثر سے بچایا جائے
حیدرآباد۔26جولائی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد تیزی سے قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کا شہر بنتا جا رہا ہے اور بڑے بڑے اداروں کے پروگرامس شہر میں منعقد ہونے جا رہے ہیں لیکن اس سے قبل شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر بنایا جانا ضروری ہے کیونکہ شہر حیدرآباد کی سڑکوں کی حالت کے متعلق ہر کوئی شکایت کر رہا ہے اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی شہر کی مجموعی حالت کو بہتر بنایا جانا ناگزیر ہے کیونکہ بین الاقوامی مندوبین کی شہر میں آمد پر جو اثرات ان پر مرتب ہوں گے وہ تا دیر برقرار رہتے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں ماہ ستمبر کے دوران ماہرین بصارت کی عالمی کانگریس کا انعقاد عمل میں لایا جانے والا ہے۔ اس کانفرنس میں زائد از 1500 ماہرین امراض چشم و بصارت شرکت کرنے والے ہیں۔ ’ورلڈ آپٹیمیٹری کانگریس‘ کے عنوان سے منعقد ہونے جا رہی اس کانفرنس کے دوران ہندستان میں امراض چشم کے علاوہ بصارت سے محروم افراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں ان کی مدد کیلئے تیار کی جانے والی حکمت عملی کے علاوہ دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کانفرنس کو منعقد کرنے والی تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بصارت سے محرومی کے چیالنج سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔11تا 13 ستمبر منعقد ہونے جا رہی اس سہ روزہ کانگریس کے دوران جو حکمت عملی تیار کئے جانے کا منصوبہ ہے اس کے مطابق عالمی سطح پر بصارت سے محرومی کی شرح میں 25فیصد تک کمی لانے کے سلسلہ میں غور کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ ورلڈ آپٹیمیٹری کانگریس نے 2014-2019کے درمیان اس نشانہ کو تکمیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور اس منصوبہ پر عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ورلڈ آپٹیمیٹری کانگریس کے حیدرآباد میں میزبان ورلڈ کونسل آف آپٹیمیٹری ‘ ایشیاء پیسیفک کونسل آف آپٹییمیٹری کے علاوہ انڈیا ویژن انسٹیٹیوٹ ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ستمبر کی اس کانگریس میں 1500 مندوبین جو مختلف ممالک سے شرکت کرنے والے ہیں ان میں 600 سے زائد مندوبین نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ سہ روزہ کانگریس کے دوران ماہرین امراض چشم آنکھوں کے متعلق چیالنجس اور ان سے نمٹنے کے امور اور طریقہ کار کے علاوہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT