Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد عنقریب آئی ٹی مرکز ہوگا ٹم کک کاا ظہار خیال

حیدرآباد عنقریب آئی ٹی مرکز ہوگا ٹم کک کاا ظہار خیال

حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) بین الاقوامی شہرت کی حامل ’’ایپل‘‘ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹم کک کے ساتھ افتتاحی پروگرام کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ٹم کک نے چیف منسٹر کو ایپل ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ سنٹر کے علاوہ آئی ٹی کے موضوع پر مختلف اُمور سے واقف کرایا اور کہا کہ آئی فون ، آئی پیاڈ ، میاک کمپیوٹرس اور ایپل واچس کے میاپس کی ترقی میں حیدرآباد عنقریب ایک بڑا مرکز بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 4,000 افراد کو ایپل کمپنی میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
شکست کے محاسبہ کی ضرورت
ہنمنت راؤ کا بیان
حیدرآباد۔ 19 مئی (این ایس ایس) کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی مسلسل شکست کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ان قائدین کو دوبارہ شامل کیا جانا چاہئے جنہیں معطل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی تلگو دیشم قائدین بھی پارٹی میں شمولیت سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ کانگریس میں سنجیدگی اور پارٹی کی خاطر سرگرم کام کرنے والے قائدین کی آواز کو دبانے کی کوشش پر بھی انہوں نے تشویش ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT