Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد فارمرس مارکیٹ کسانوں اور پیدا کنندوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم

حیدرآباد فارمرس مارکیٹ کسانوں اور پیدا کنندوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد فارمرس مارکیٹ ( ایچ ایم ایف ) کا 16 اگست اتوار کو بائیو ڈائیورسٹی پارک ، گچی باولی پر آغاز عمل میں آیا تھا اور تب سے یہ کامیاب طور پر ہر متبادل اتوار کو چلائی جارہی ہے ۔ اب اس کو ہر ہفتہ کی طرز پر بدلنے کے ہم خواہاں ہیں ۔ صحت بخش اور نامیاتی اشیاء کو واجبی قیمت میں فراہم کرنے کے لیے عمدہ گاڑی کا یہ اقدام کیا جائے گا ۔ ہر ایک کے لیے یہ بہت ہی دلچسپ صحت بخش ویکینڈا یونیو ہوسکتا ہے ۔ کسانوں اور پیدا کنندوں کے لیے یہ ایک عمدہ پلیٹ فارم ہوسکتا ہے جہاں وہ اپنے پروڈکٹس بغیر کسی درمیانی فرد / چیانلس پیش کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم مزیدار ، ذائقہ سے بھر پور صحت بخش غذائی اشیاء پیش کرتے ہیں ۔ ہمارا مستقبل میں منصوبہ ہے کہ قدیم بھلائے ہوئے گیمس اور سرگرمیوں کا آغاز کریں ۔ تازہ صفر جراثیم کش دواؤں والی ترکاریاں اور پھل ، نامیاتی اناج اور دالیں ، تیل ، مسالے وغیرہ کے علاوہ نامیاتی دودھ اور دودھ کی مصنوعات ، ماحول دوست طرز زندگی کے مصنوعات یہاں دستیاب ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT