Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ماہر نفسیات امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کے صدر منتخب

حیدرآباد ماہر نفسیات امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کے صدر منتخب

تعلیم ، صحت ، باز آبادکاری کے شعبہ جات میں سرگرمیوں کو وسعت دینے کا عزم ، ڈاکٹر محمد قطب الدین
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین کو امریکن فیڈریشن آف مسلم آف انڈین اوریجن (AFMI) کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔ دہلی میں منعقدہ AFMI کے سلور جوبلی کے کنونشن میں انہیں اس باوقار عہدہ پر فائز کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین جو مختصر سے دورہ پر حیدرآباد آئے نے بتایا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی مسلمانوں کی اس وفاقی تنظیم نے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تعلیم ، صحت اور باز آبادکاری کے شعبے جات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ ڈاکٹر ناکیدار اس کے بانی ہیں اور اس فیڈریشن کو دنیا بھر میں اپنی پہچان پیدا کرنے کے لیے ان کی خدمات مسلمہ ہیں ۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین نے جن کے ترکی صدر طیب رجب اردغان کے بشمول دنیا کے نامور ہستیوں سے قلبی روابط ہیں نے بتایا کہ AFMI کا اصل کام مذکورہ بالا شعبہ جات میں ہے تاہم اب وہ مسلمانوں سے متعلق دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے بھی کوشش کرے گی ۔ انسانیت نوازی اس میں اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شمال ہند اور شمال مشرق ریاستوں کے مسلمانوں کی سماجی اور تعلیمی حالات کمزور ہیں ۔ AFMI ان ریاستوں میں بھی تعلیم ، صحت اور باز آبادکاری کے ساتھ ساتھ روزگار پر مبنی کورسیس کی حامل ادارہ قائم کرے گی ۔ AFMI کے وفد نے دہلی میں نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری اور ڈپٹی چیف منسٹر دہلی مسٹر سیسوڈیا سے ملاقات کر کے انہیں فیڈریشن کی کارکردگی اور خدمات سے واقف کروایا ۔ ان دونوں قائدین نے اپنی خوشنودی کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT