Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ’ منی ہندوستان ‘ ۔ نائب صدر جمہوریہ

حیدرآباد ’ منی ہندوستان ‘ ۔ نائب صدر جمہوریہ

حیدرآباد 21 اگسٹ ( آئی این این ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے حیدرآباد سے اپنی طویل وابستگی کا ذکر کیا اور اسے ’’ منی ہندوستان ‘‘ قرار دیا ۔ راج بھو ن میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ نیلور میں پیدا ہوئے اور وشاکھا پٹنم میں تعلیم حاصل کی لیکن وہ سیاسی طور پر حیدرآباد میں آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ثقافت اور غذا کے معاملہ میں منفرد ہے اور یہ تمام مذاہب کے ماننے والوں اور تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کا گھر بن گیا تھا ۔ یہاں کے لوگ رمضان ‘ بقر عید ‘ محروم ‘ بونال اور دسہرہ وغیرہ کے تہوار مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآبادی بریانی اور حلیم ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیدرآباد اور تلنگانہ سے 1970 سے قریبی تعلق رکھتے رہے ہیں اور تلنگانہ کے تقریبا ہر محلے اور ہر گاوں سے اور یہاں کی مقامی آبادی سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں استعمال کی جانے والی تلگو زبان بہت آسان ہوتی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی بھی ستائش کی اور کہا کہ وہ بھی بہت سادہ تلگو استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT