Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹروریل کے خطوط پر ڈھاکہ میں پراجکٹ

حیدرآباد میٹروریل کے خطوط پر ڈھاکہ میں پراجکٹ

بنگلہ دیش کے وفد کی منیجنگ ڈائرکٹرمیٹرو ریل سے ملاقات ‘تعمیرات کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں جاری جدید عصری ٹکنالوجی سے آراستہ منفرد نوعیت کا حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے آج ایڈیشنل ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ڈھاکہ ٹرانزٹ اتھاریٹی بنگلہ دیش مسٹر اے کیو ایم اکرام اﷲ کی زیرقیادت حکومت بنگلہ دیش کے سینئر آفیسرس اور انجینئرس پر مشتمل ایک وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی سے ملاقات کرکے حیدرآباد میں جاری میٹرو ویل پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی بھرپور ستائش کی ۔ اسی دوران مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی نے بنگلہ دیشی وفد کو حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں میں درپیش چیلنجس ، انفرااسٹرکچرس ، ڈیولپمنٹ ، ٹکنیکل نوعیت ، فینانشیل ماڈل ، انجینئرنگ پلان سے متعلق پاور پوائنٹ پر تفصیلی واقف کروایا ۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے وفد کو بتایا کہ مذکورہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں کے دوران صبر و تحمل ، حکمت عملی ، ڈاکومینٹیشن میں احتیاط برتنے کے علاوہ دیگر اہم درکار احتیاطی اقدامات پر موثر عمل آوری مذکورہ میگا پروجیکٹ کی تکمیل کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ جو نہ صرف ایک غیر معمولی پروجیکٹ ہے بلکہ یہ پروجیکٹ انتہائی وسیع و عریض جدید طرز کا اربن ری ڈیزائن پروجیکٹ ہے اور مذکورہ پروجیکٹ میں مسافرین کو عصری اور تمام اہم بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ اور مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر میں خواتین کے تحفظ ، بچوں ، سینئر سٹیزنس کے علاوہ مختلف مستحق افراد کے تحفظ اور دیگر سہولتوں کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے وفد نے حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ میں استعمال کی جانے والی انجینئرنگ پلان ، پری کاسٹنگ طریقہ کار، فینانشیل ماڈل ، سوشیو۔ اکنامک و سائل اور دیگر آئیڈیالوجی کی ستائش کرتے ہوئے مینجنگ ڈائرکٹر ایچ ایم آر مسٹر این وی ایس ریڈی کومبارکباد دی ۔ اور مسٹر این وی ایس ریڈی کی جانب سے دیئے گئے مشورے کو عنقریب ڈھاکہ میں تعمیر کئے جانے والے ’’میٹرو ریل پروجیکٹ ڈھاکہ ‘‘ کیلئے کارآمد ثابت ہونے کی توقع کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کے وفد نے ناگول میٹرو اسٹیشن ، اوپل پری کاسٹ یارڈ اور دیگر میٹرو ریل پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا دورہ کرکے معائنہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT