Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو اعلیٰ سطح ٹیم کا بیگم پیٹ اسٹیشن کا معائنہ

حیدرآباد میٹرو اعلیٰ سطح ٹیم کا بیگم پیٹ اسٹیشن کا معائنہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن کے کام کی تکمیل کے لیے حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ ایم ڈی این وی ایس ریڈی کی زیر قیادت ایک اعلی سطحی ٹیم نے اسٹیشن احاطہ کا معائنہ کیا ۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر جی ایچ ایم سی اور کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا شامل ہیں ۔ بیگم پیٹ اسٹیشن ، بیگم پیٹ فلائی اوور ایک جانب اور دوسری جانب کنٹری کلب اور نواب بشیر یار جنگ کی جائیدادوں کے درمیان واقع ہے ۔ بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن کا رقبہ 2400 مربع گز جس میں کنٹری کلب اراضی 1514 مربع گز اور نواب بشیر کی 876 مربع گز اراضی ہے ۔ دوسری جانب فلائی اوور کے سبب مسافرین کو اسٹیشن سے تخلیہ کا مسئلہ درپیش ہے ۔ اعلی سطح ٹیم ریاستی حکومت کو آئندہ دو روز میں اسٹیشن کی پارکنگ ، اور دیگر سہولتوں کے تئیں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ ایم ڈی میٹرو این وی ایس ریڈی نے اس بات سے واقف کروایا ۔ اس اسٹیشن کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی پی ٹرافک حیدرآباد ایل ایس چوہان ، چیف انجینئر حیدرآباد میٹرو ریل محمد ضیا الدین اور دیگر سینئیر عہدیدار و انجینئرس میٹرو ریل موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT