Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے دو کاریڈرس کی سال کے ختم تک تکمیل متوقع

حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے دو کاریڈرس کی سال کے ختم تک تکمیل متوقع

ایل اینڈ ٹی پراجکٹ کی تکمیل کیلئے وقت میں توسیع کا خواہاں:این وی ایس ریڈی
حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) 14,132 کروڑ روپئے کے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے تین کے منجملہ دو کاریڈرس توقع ہیکہ اس سال کے اختتام تک مکمل ہوں گے۔ تین کاریڈرس پر 72 کیلو میٹر طویل یلیویٹیڈ اسٹریچ کے منجملہ 66 کیلو میٹر توقع ہیکہ آئندہ سال تک مکمل ہوجائے گی۔ پرانے شہر میں باقی 6 کیلو میٹر اسٹریچ کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا کیونکہ روٹ کے مسئلہ پر یہ معاملہ رکا ہوا ہے۔ ایل اینڈ ٹی کمپنی نے اس پراجکٹ کو انجام دینے کیلئے وقت میں توسیع دینے کی درخواست کی ہے کیونکہ اس پراجکٹ کو مکمل کرنے کی مدت پانچ سال 31 جولائی 2017ء کو ختم ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت کنسبشن اگریمنٹ کی شرائط کے لحاظ اس کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ این وی ایس ریڈی، منیجنگ ڈائرکٹر، حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے یہ بات بتائی۔ میٹرو بھون پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ اس پراجکٹ میں تقریباً 14,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس میں انفراسٹرکچر اور اراضی کیلئے ریاستی حکومت کا حصہ شامل ہے اور ایل اینڈ ٹی نے 12000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کیلئے 3 ہزار سے زائد جائیدادوں کو حاصل کیا گیا ہے اور اس کی تیز تر تکمیل پر توجہ دی جارہی ہے۔ میٹرو پراجکٹ کے دو مکمل کئے گئے سگمنٹس آغاز کیلئے تیار ہیں۔ ریاستی حکومت کو پراجکٹ کمیشننگ پر فائنل کال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ میں 64 میٹرو اسٹیشن ہوں گے جبکہ 32 اسٹیشنس پر بلڈنگس یا پارکنگ جگہ ہوگی۔ ان میں 17 کو ایل اینڈ ٹی کی جانب سے فروغ دیا جائے گا اور باقی کو ایچ ایم آر ایل کی جانب سے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT