Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میںجرائم کی شرح میں کمی پر پولیس کی ستائش

حیدرآباد میںجرائم کی شرح میں کمی پر پولیس کی ستائش

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو ہندوستان کے بہترین شہر کا درجہ ملنے کے ساتھ ہی یہاں پر جرائم کی شرح میں کمی، آبی آلودگی میں کمی اور دیگر بہترین مواقع حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج حیدرآباد پولیس کمشنر مہیندر ریڈی اور ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ نیویارک کی ایک فرم نے اپنے سالانہ عالمی سروے کو پیش کرتے ہوئے حیدرآباد شہر کو معیاری زندگی گذارنے کیلئے ایک بہترین شہر کا درجہ دیا ہے۔ سال 2016 کی درجہ بندی میں حیدرآباد کو بہترین مقام دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنی کارکردگی کے ذریعہ یہ ثابت کردیا ہے کہ جرائم کو ختم کرنے میں اس کا رول اہم ہوتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT