Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں آئی پی ایل کا فائنل میاچ ، اُپل اسٹیڈیم میں انتظامات

حیدرآباد میں آئی پی ایل کا فائنل میاچ ، اُپل اسٹیڈیم میں انتظامات

کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مہیش مرلی دھر بھگوت کا دورہ
حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) انڈین پرئمیر لیگ کے فائنل میاچ کے لئے حیدرآباد میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 21 مئی کو اپل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میاچ کیلئے 1800 پولیس ملازمین کو متعین کیا گیا ہے ۔ پولیس صبح 6 بجے سے اپل اسٹیڈیم کو اپنے محاصرے میں لے لی گئی ۔ آج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راچہ کنڈہ کمشنر پولیس مسٹر مہیش مرلی گھر بھگوت اپل اسٹیڈیم پہونچے گئے اور پولیس کے صیانتی اور حفاظتی انتظامات کا جائزۃ لیا ۔ اپل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل سیزن 10 کا پہلی مرتبہ فائنل مقابلہ کھیلا جارہا ہے ۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس مرتبہ سخت شرائط کو عائد کیا گیا ہے ۔ ایک مرتبہ اسٹیڈیم میں داخلہ کے بعد میاچ ختم ہونے تک اسٹیڈیم سے باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس راچہ کنڈہ نے بتایا کہ راچہ کنڈہ پولیس سے وابستہ تمام شعبہ اس دن چوکس اور متحرک رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ آکٹوپس اور اسپیشل آپریشن ٹیم کو بھی ذمہ داری دی گئی ہے اور فائنل ہونے کے پیش نظر پارکنگ کے مقامات میں اضافہ کیا گیا ہے اور نئے مقامات کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف 88 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور ٹکنالوجی کے ذریعہ حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے پولیس دعوی کر رہی ہے ۔ اسٹیڈیم کے اندر سگریٹ ، غذائی اشیاء پانی کی بوتلیں لانے کی ا جازت نہیں رہے گی ۔ جبکہ بچوں اور خواتین کیلئے اسٹیڈیم کے اندر غذائی اشیاء کی سربراہی کی اجازت دی گئی اور فروخت کرنے والوں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ زائد قیمت میں اشیاء فروخت نہ کریں ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے بتایا کہ سوپروائزنگ کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ 21 مئی کو فائنل ہوگا اور اس دن زائد عوام آسکتی ہے اور ان کے لحاظ سے معیاری انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے ۔ شی ٹیم کو بھی چوکس کردیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کی سن رائز حیدرآباد ٹورنمنٹ سے خارج ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کہ فائنل میں اپل اسٹیڈیم کو وہ پریشانی نہیں ہوگی ۔ جس کا پولیس اندازہ لگارہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT