Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں آج پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد میں آج پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں 17 جنوری پلس پولیو کے پیش نظر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ یہ بات کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پلس پولیو پروگرام کے لیے 5 لاکھ 82 ہزار پولیو کی خوراک تیار رکھی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع میں موجودہ 10 لاکھ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک فراہم کی جائے گئی ۔ کمشنر نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع میں اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 9 لاکھ 25 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچے پائے جاتے ہیں اور ان تک صد فیصد رسائی کو ممکن بنایا جائے گا ۔ اس کے لیے 4,401 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 3,032 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ 191 ٹرانیٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ بلدیہ پولیو کے پروگرام کو کامیاب بنانے اور پولیو خوراک کی فراہمی کے لیے 3038 خصوصی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ پولیو خوراک صبح 7 بجے تا شام 6 بجے تک دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT