Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں آج کنگس الیون اور سن رائزرس کا مقابلہ

حیدرآباد میں آج کنگس الیون اور سن رائزرس کا مقابلہ

دونوں ٹیمیں پہلے دو میچوں میں فتح اور بعد کے میچوں میں شکست کے بعد کامیابی کی خواہاں

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کل پیر کو یہاں کھیلے جانے والے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہے۔ پے در پے شکست کے سبب دفاعی چمپین (حیدرآباد) کا اعتماد لڑکھڑانے لگا ہے لیکن وہ اس میچ میں بہتر مظاہرہ کے ساتھ کامیابی کے راستہ پر دوبارہ واپسی کی بھرپور جدوجہد کریں گے۔ میزبان سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرس بنگلور اور گجرات لائینس کے خلاف پہلے دو کھیلوں میں فتح کے ساتھ اس سیزن کی اچھی شروعات کی تھی لیکن بعد کے دو میچوں میں انہیں ممبئی انڈینس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔ سن رائزرس کا اپنے گھریلو میدان پر کھیل میں دوبارہ واپسی کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ آئی پی ایل۔10 میں اس ٹیم کو بھونیشور کمار، افغان بولر رشید خان، تجربہ کار اشیش نہرا، بن کٹنگ ،بنگلہ دیشی مستفیض الرحمن جیسے طوفانی بولرس کے علاوہ یوراج سنگھ اور موئیسیس ہنریکے جیسے کھلاڑیوں کی شکل میں بہترین بولنگ محاذ حاصل ہے۔ بھونیشور کا مظاہرہ بالخصوص آخری اوورس میں بہتر مظاہرہ کرچکے ہیں۔ جواں سال افغان رشید خان اپنی منفرد لیگ اسپن بولنگ کے ساتھ اپنی ٹیم کیلئے بہترین بولر کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ دیگر بولرس نہرا، کٹنگ او رحمن کے بشمول اس کے دیگر بولرس اپنے مدمقابل کے بیٹسمین کو امتحانی صورتحال سے دوچار کیا کرتے ہیں۔ اگرچہ ممبئی انڈینس کے خلاف بنگلہ دیشی بولر کا مظاہرہ ناقص رہا اور وہ اصلاح کے ساتھ اپنی صلاحیتوں، بہتر مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ اوپنرس ڈیوڈ وارنر اور شکھر دھون اچھی شروعات کرتے رہے ہیں۔ ٹیبل پر حیدرآباد اور پنجاب کے فی کس 4 پوائنٹس ہیں۔ پنجاب ٹیم بھی اپنے پہلے دو میچ جیتنے کے بعد کے دو میچ ہار چکی ہے چنانچہ وہ (کنگس الیون) بھی کامیابی کی ڈگر پر واپسی کے متمنی ہیں جس کے پاس تھری ایمس کی شکل میں ڈیوڈ ملر، گلین میکسویل اور آئیوین مورگن جیسے خطرناک بیٹسمین ہیں جو اپنی طوفانی بیٹنگ سے رنوں کے ڈھیر لگاسکتے ہیں۔ ان کے بولنگ محاذ پر موہت شرما اور ایشانت شرما ہیں جو ماضی میں سن رائزرس اور دکن چارجرس کیلئے کھیلنے کے سبب حیدرآباد کے حالات سے بخوبی باخبر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT