Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں آج 40 آثار ِمبارک کی زیارت کا اہتمام

حیدرآباد میں آج 40 آثار ِمبارک کی زیارت کا اہتمام

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (راست) آثار مبارک کی اسلام میں بہت اہمیت ہے جس کا ثبوت قرآن مقدس میں تابوت سکینہ کی شکل میں موجود ہے۔ آثار مبارک کو سامنے رکھ کر ان کے وسیلے سے اللہ سے دعائیں مانگی جاتی تھیں اور اللہ ان کی دعاؤں کو تبرکات کی برکت سے قبول فرماتا تھا اور امتوں کو دشمنوں پر فتح حاصل ہوتی تھی۔ اس اہمیت کے پیش نظر ترکی کی ایک اہم شخصیت شیخ ناظم حقانی کے خلیفہ حضرت شیخ اشتیاق کے ذریعہ 40 آثار مبارکہ جو ترکی سے لائے جارہے ہیں، ان کی زیارت کا اہتمام حیدرآباد میں بمقام اُردو گھر، مغلپورہ میں 16 ڈسمبر بروز جمعہ شام 5 بجے سے مرد حضرات کیلئے شروع ہوگا اور خواتین کیلئے 17 ڈسمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے زیارت کروائی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے اہل سنت والینٹرس اسوسی ایشن حیدرآباد سے 9032328218 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT