Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کا اجلاس

حیدرآباد میں آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کا اجلاس

22 اکٹوبر کو مقرر، سیاسی قائدین و علماء کی شرکت، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (پریس نوٹ) آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کے ضمن میں 22 اکٹوبر کو حیدرآباد میں منتخبہ عوامی نمائندوں ایم پی ایز، ایم ایل ایز، کارپوریٹرس، بیرون ریاست دانشور، علماء کرام، مشائخین، معززین کا اجلاس جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر حیدر عادل منصف ٹی وی، جناب سید وقارالدین ایڈیٹر رونامہ رہنمائے دکن مہمانان خصوصی ہوں گے۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ملک کے موجودہ حالات اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے اثرات پر کلیدی افتتاحی خطاب کریں گے۔ شریعت محمدی ؐ کے تحفظ اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ سنگھ پریوار اور بی جے پی نے اپنے بنیادی ایجنڈے میں ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا عزم کیا ہے۔ انتخابی منشور میں بی جے پی نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر اور ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کی دینی ملی جماعتوں اور علمائے کرام نے آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی، جمعیتہ العلماء، تحریک مسلم شبان، سنی علماء بورڈ، صوفی اکیڈیمی، وحدت اسلامی، مدارس دینیہ اور علماء و مشائخین کی جانب سے 13 نومبر کو آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس نمائش میدان پر منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے علماء و مختلف جماعتوں کے قائدین مختلف مسالک کے ذمہ دار شرکت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT