Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں اسمارٹ سٹی کیلئے حکومت کا عالمی کمپنیوں سے معاہدہ

حیدرآباد میں اسمارٹ سٹی کیلئے حکومت کا عالمی کمپنیوں سے معاہدہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں اسمارٹ سٹی پروجکٹ کو عملی شکل دینے کے لیے سسکو سسٹم اور مٹوٹی نامی دو آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت تلنگانہ سے اشتراک کیا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت تلنگانہ اور مذکورہ دونوں عالمی کمپنیوں کے درمیان آج ایک یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں ۔ مذکورہ دونوں کمپنیاں ہائی ٹیک سٹی کے قریب اسمارٹ سٹیز کے طریقہ کار اور مطلوبہ امور پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ یادداشت مفاہمت حکومت تلنگانہ کے سرکاری عہدیداروں اور دونوں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ سسکو انڈیا کے ایم ڈی مسٹر پرشوتم کمار تلنگانہ آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن اور کمشنر آف عظیم ترحیدرآباد بلدیہ جناردھن ریڈی موجود تھے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق مقررہ مدت کے دوران حکومت کے اہم عہدیداران مذکورہ پائلٹ پراجکٹ کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیں گے اور پھر مذکورہ کمپنیوں کو اس بارے میں ضروری اقدامات سے آگاہ کریں گے تاکہ حیدرآباد کو ایک خوبصورت اسمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT