Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ایپل کے ٹیک ڈیولپمنٹ سنٹر کا آغاز

حیدرآباد میں ایپل کے ٹیک ڈیولپمنٹ سنٹر کا آغاز

چیف منسٹر نے سی ای او ایپل کے ہمراہ افتتاح انجام دیا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : امریکی کمپنی ایپل کے ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا آج حیدرآباد کے ویوراک کیمپس میں افتتاح عمل میں آیا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے سی ای او ایپل ٹم کک اور تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ کے ہمراہ اس مرکز کا افتتاح انجام دیا ۔ اس مرکز کے قیام سے حیدرآباد امریکہ سے ہٹ کر سب سے بڑے ٹیک ڈیولپمنٹ سنٹر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ دیگر بڑے مراکز میں گوکل ، مائیکرو سافٹ اور امیزان شامل ہیں ۔ اس سنٹر سے چار ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اس سنٹر کے اہم کام میں میاپس کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹم کک سی ای او ایپل نے حیدرآباد میں ایپل سنٹر کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی بہترین اشیاء اور خدمات کو دنیا کو پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاپس کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ٹم کک نے حیدرآباد کی تہذیب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد سے انسیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے سی ای او ایپل سے حیدرآباد میں ایپل کے ذاتی کیمپس کے آغاز کی خواہش کی ۔ انہوں نے حیدرآباد کو انفراسٹرکچر ، تعلیم کے اعتبار سے ہندوستان کا بہترین شہر بتایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT