Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد میں اے بی وی پی کارکنوں کی کالج میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد میں اے بی وی پی کارکنوں کی کالج میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد 23جولائی (یواین آئی )کالج کے تقریباً 50طلبہ کی مبینہ طور پر پٹائی کے واقعہ کے خلاف اے بی وی پی کے کارکنوں نے حیدرآباد کے دلسکھ نگر میں واقع چیتنیہ جونیر کالج کا گھیراؤ کیا ۔ ان کارکنوں نے الزام لگایا کہ کالج کے پرنسپل سرینواس ریڈی نے ان طلبہ کی پٹائی کی ہے ۔ ان طلبہ نے کہا کہ بیماری کی رخصت کی درخواست دینے پر ان کی پٹائی کی گئی ۔ اے بی وی پی کے کارکنوں نے کالج میں فرنیچر کو نقصان پہونچا اور کارپوریٹ کالج کے کلچر کے خلاف نعرے لگائے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی جس نے انتظامیہ کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔ پولیس نے اے بی وی پی کے کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے کہا کہ اندرون 24گھنٹے وہ کارروائی کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT