Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد میں جسم فروشی کا ان لائن ریاکٹ پکڑا گیا‘تلگواداکارہ گرفتار

حیدرآباد میں جسم فروشی کا ان لائن ریاکٹ پکڑا گیا‘تلگواداکارہ گرفتار

حیدرآباد: جسم فروشی کا ان لائن ریاکٹ چلانے والی ٹالی ووڈ ادکارہ کو اتوار کے روز پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ہنس انڈیا کی خبر کے مطابق مختصر وقت کی اداکارہ جو یوسف گوڑہ کے مدھو نگر کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے ایک مقامی عورت او رمیک آپ مین بھانڈری کی مدد سے یہ ریاکٹ چلارہی تھی۔

ایک ویب سائیڈ پر وہ اپنے ساتھ دیگر لڑکیوں کی بھی تفصیلات پوسٹ کرتی تھی۔بکنگ کا مراحلہ مکمل کرلئے جانے کے بعد وہ گاہک کے گھر عورتوں کو بھیج دیاکرتی تھی۔

اتوار کے روز اسپیشل اپریشن ٹیم نے خفیہ جانکاری ملنے پرمجسمہ این ٹی آر بونڈوپل کے قریب میں گاہک کے دئے گئے پتے پر لڑکی روانہ کرنے کے دوران تینوں کو حراست میں لے لیا۔

ان کے پاس سے پولیس نے دو موبائیل فونس اور17,00روپئے نقد بھی ضبط کئے۔ ضابطہ کی تکمیل کے بعد میڈا پلی پولیس اسٹیشن میں جسم فروشی کے دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT