Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں جیٹ لائیٹ کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد میں جیٹ لائیٹ کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( ایجنسیز ) جیٹ لائیٹ کے ایک طیارہ نے جس میں 147 مسافرین اور عملہ کے آٹھ ارکان سوار تھے حیدرآباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ یہ پرواز کولکتہ سے بنگلورو کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔ تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طیارہ کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طیارہ کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ پائلٹ کو طیارہ میں خرابی کا پتہ چلا اور اس نے رات 8.36 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ اس طیارہ نے رات 8.44 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ سے حیدرآباد ائرپورٹ پر ٹریفک کی آمد و رفت کچھ وقت کیلئے متاثر ہوئی تاہم بعد میں رن وے کو کلئیر کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT