Thursday , July 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں درج حرارت 48 ڈگری تک ہوجائے گا ۔ پیش قیاسی

حیدرآباد میں درج حرارت 48 ڈگری تک ہوجائے گا ۔ پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( رتنا چوٹرانی ) : حیدرآباد میں درجہ حرارت 2020 تا 2050 کے درمیان 48 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔ ای پی ٹی آئی آر حیدرآباد کے سائنس دانوں سیشا سرینواس ، دھنیے پراوین نے روزنامہ سیاست سے بات چیت کے دوران اس بات کی پیش قیاسی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 40 سالوں 1971 تا 2010 کے درمیان حیدرآباد میں درج حرارت میں0.016 تک اضافہ درج ہوا ہے ۔ ڈاکٹر سیشا سرینواس نے مطلع کیا کہ 2050 تک حیدرآباد کے درجہ حرارت میں 1.17 کا اضافہ ہوگا ۔ بتایا گیا ای پی ٹی آئی آر نے ان تفصیلات کو آئی آئی ٹی ایم سے حاصل کیا ہے ۔ سائنسداں سیشا سرینواس نے حیدرآباد میں درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ عالمی حدت کو بتایا ہے ۔ انہوں نے بھوٹان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں 72 فیصد جنگلاتی علاقہ ہونے کے باوجود درج حرارت میں اضافہ عالمی حدت کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ انہوں نے درجہ حرارت میں کمی کے لیے عالمی اقدامات کو ضروری بتایا اور کہا عالمی کوششوں کے سبب اس میں 2 فیصد گراوٹ اس صدی کے اختتام تک درج ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے حیدرآباد میں پانی ، ایر کنڈیشنڈ اور تھنڈک طریقہ کار میں زیادہ طلب ہوگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT