Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں دو ڈپوز کی بسیں بائیوں ڈیزل سے چلانے کا فیصلہ

حیدرآباد میں دو ڈپوز کی بسیں بائیوں ڈیزل سے چلانے کا فیصلہ

حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی حیدرآباد میں تجرباتی اساس پر آر ٹی سی بسوں کو بائیو ڈیزل سے چلانے کیلئے اقدامات کریگی ۔ سب سے پہلے برکت پورہ بس ڈپو میں 78 اور بنڈلہ گوڑہ بس ڈپو میں 110 بسوں کو بائیو ڈیزل سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آر ٹی سی ذرائع نے کہا کہ دونوں ڈپوز کی جملہ 188 بسوں میں بائیو ڈیزل کے استعمال کا آغاز کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میں 28 آر ٹی بس ڈپوز میں جملہ  3800 بسیں ہیں اور ان تمام میں بائیو ڈیزل کا استعمال کرکے دھویں سے پاک بسوں کو چلانے کی آر ٹی سی عہدیدار کوشش کر رہے ہیں اور ان کوششوں میں آر ٹی سی عہدیادروں کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو شہر میں آر ٹی سی بسوں سے آلودگی کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔ بالخصوص آر ٹی سی بسوں کے پیچھے بھی سڑک پر سفر کریں تو بھی دھویں سے متاثر نہیں ہوسکیں گے ۔ آر ٹی سی نے اس صورتحال کو ختم کرکے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے اقدامات کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بسوں میں بائیو ڈیزل کے استعمال سے آر ٹی سی کے ڈیزل خرچ میں کمی ہوگی ۔ بائیو ڈیزل فی لیٹر 45 روپئے ہے ۔ ڈیزل کی قیمت زائد از 53 روپئے ہے اور بائیو ڈیزل کے استعمال سے بس جلد خراب نہیں ہونگی ۔

TOPPOPULARRECENT