Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سرمایہ کاری پر حکومت سے بھرپور تعاون

حیدرآباد میں سرمایہ کاری پر حکومت سے بھرپور تعاون

امریکہ میں وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کی سفیر ہند اور کمپنیوںکے نمائندوں سے ملاقات
حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی آر نے امریکہ میں سفیر برائے ہند ترون جیت سنگھ کے بشمول مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے کی صورت میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کا پیشکش کیا ۔ گلوبل انٹرپرینر شپ سمیٹ 2017 کے انعقاد کیلئے حیدرآباد کو موزوں شہر قرار دیا ۔ ایک ہفتہ کے دورے امریکہ کیلئے پہونچنے والے ریاستی وزیر نے آج واشنگٹن میں مصروف ترین دن گذارا امریکہ میں موجود سفیر برائے سے پہلے ملاقات کی ۔ تلنگانہ اور امریکہ کے مختلف ریاستوں کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے کیلئے تعاون کرنے پر زور دیا ۔ حیدرآباد میں موجود سفیر برائے امریکہ کیتھرین بی ہاڈا سے بھی کے ٹی آر نے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ سے حصول تعلیم کیلئے امریکہ پہونچنے والے طلبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ بوئنگ انٹرنیشنل پریسیڈنٹ برینڈمارک سے بھی تلنگانہ کے وزیر نے ملاقات کی ۔ شہر حیدرآباد میں موجود ایرو اسپیس سٹی کے بوٹنگ ادارے کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے حاصل ہونے والے تعاون پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں کے درمیان ایرواسپیس شعبہ میں طلبہ و نوجوانوں کی تربیت و دیگر تکنیکی امور پر بات چیت ۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ دورے امریکہ کے موقع پر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اپنی ساری توجہ فارماسٹیکل شعبہ میں سرمایہ کاری پر مرکوز کی ہے اور وہ امریکہ میں شعبہ فارماسٹیکل کے کئی نمائندوں سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ اسی کڑی کے ایک حصہ کے طور پر یونائیٹیڈ اسٹیٹس انورمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نمائندوں کے وفد سے ملاقات کی ۔ آلودگی کے تدارک اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر مذاکرات کی شہر میں موجود فاما کمپنیوں کو آوٹر رنگ روڈ کے قریب موجود فاماسٹی میں منتقل کرنے کے اقدامات پر بھی کے ٹی آرنے روشنی ڈالی ۔ اس معاملہ میں رہنمایانہ خطوط کی تیاری میں حکومت تلنگانہ سے مکمل تعاون کرنے کا یونائیٹیڈ اسٹیٹس انورمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے نمائندوں نے تیقن دیا ۔ اس ملاقات میں امریکہ کے مشہور فارما کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے انہیں حکومت تلنگانہ کی صنعتی پالیسی فارماسٹی کو دی جانی والے ترجیحات سے بھی واقف کرایا ۔ کے ٹی آر نے کلویولینڈ موٹر سائیکل ورک کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جوناتھن سے بھی ملاقات کی اور انہیں تلنگانہ میں اپنی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کی اپیل کی ۔ یونٹ قائم کرنے پر حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دلایا ۔ کمیونیکلک ادارہ کے نمائندے رام ریڈی سے بھی کے ٹی آر نے ملاقات کی اور ان سے بھی حیدرآباد میں اپنے ادارے کا ایک یونٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ گلوبل انٹرپرینر شپ سمیٹ 2017 کا انعقاد کرنے والے ڈائرکٹر ٹام لیرسنیٹن سے بھی وزیر موصوف نے ملاقات کی ۔ مرکز سے اجازت حاصل کرتے ہوئے اس مرتبہ سمیٹ شہر حیدرآباد میں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ساتھ پرنسپل سکریٹری محکمہ صنعت ارویند کمار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT