Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سعودی عرب قونصل خانہ کیلئے حکومت سنجیدہ

حیدرآباد میں سعودی عرب قونصل خانہ کیلئے حکومت سنجیدہ

سعودی سفیر ہند کے دورہ حیدرآباد پر محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔21اکٹوبر(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ حیدرآباد میں سعودی قونصل دفتر کے قیام کے لئے سنجیدہ ہے او راس ضمن میں مملکت سعودی عربیہ کے سفیر برائے نئے دہلی ڈاکٹر سعود محمد السطی حیدرآباد کے دور ہ پر ہیں۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ حیدرآباد اور سعودی عربیہ کے درمیان میںقدیم تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مکہ شریف میں برقی کی فراہمی ہو یا پھر شہر حیدرآباد میںعرب باشندوں کے لئے بستی بسانے کاکام ہو حیدرآباد ہر وقت آگے رہا۔انہوں نے کہا کہ سوائے حیدرآباد کے سار ی دنیا میںعرب باشندوں کی ایک الگ بستی نہیں ہے ۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حیدرآباد میںسعودی قونصل دفترکا قیام سعودی عرب جانے کے خواہاں ساوتھ انڈیاکی تمام ریاستوں کے لوگوں کے علاوہ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ حیدرآباد کے عازمین حج وعمرہ کے لئے ویزا کی فراہمی میںبھی فائدہ مند رہے گا۔انہوںنے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے عازمین کو حج اور عمرہ ویزا حاصل کرنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔سعودی قونصل دفتر سے ویزا میں حائل دشواریوں کے علاوہ عازمین حج اور عمرہ کو رباط کے درپیش مسائل کو بھی آسانی سے حل کیاجاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ قونصل دفتر کے قیام کے بعد تلنگانہ میںسعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کی قوی توقعات ہیںاس سے ریاست کی آمدنی میںبھی اضافہ ہوگا اور یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیںگے۔

TOPPOPULARRECENT