Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سوائن فلو سے دو اموات

حیدرآباد میں سوائن فلو سے دو اموات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سوائن فلو وائرس پھر سے حیدرآباد میں آگیا اور اس ماہ اس وائرس سے دو افراد فوت ہوگئے ۔ اس وقت گاندھی ہاسپٹل میں دو خاتون مریض زیر علاج ہیں ۔ عام طور پر سوائن فلو کے کیسیس سرما میں ہوتے ہیں لیکن اب گرما میں بھی اس مرض سے لوگ متاثر ہورہے ہیں ۔ گذشتہ موسم گرما میں بھی سوائن فلو کے کیسیس ہوئے تھے ۔ سرکاری دواخانوں سے رجوع ہوئے کیسیس کا پتہ چلتا ہے ۔ بیشتر خانگی دواخانوں میں ایسے کیسیس کی اطلاع نہیں ملتی ۔ حالانکہ سوائن فلو سے متاثر افراد خانگی دواخانوں سے بھی رجوع ہوتے ہیں ۔ سرکاری دواخانوں کے ڈاکٹرس اس بات پر فکر مند ہیں کہ نازک حالت میں سوائن فلو کے مریض سرکاری دواخانوں سے رجوع ہوتے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ آف پریونیٹو میڈیسن کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ کارپوریٹ دواخانوں کو چاہئے کہ ابتداء میں ہی نمونے روانہ کریں ۔ اس طرح کافی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔ کارپوریٹ ہاسپٹلس میں علاج کے زائد اخراجات کی وجہ سے مریض سرکاری دواخانوں سے رجوع ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT