Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سوائین فلو کے واقعات میں اضافہ

حیدرآباد میں سوائین فلو کے واقعات میں اضافہ

حیدرآباد 9 اپریل ( آئی این این ) حیدرآباد میں یکم جنوری سے 8 اپریل کے دوران جملہ 100 دن میں سوائین فلو کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں 100 دن میں 252 افراد سوائین فلو سے متاثر ہوئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن کے بموجب اس سال 252 افراد سوائین فلو سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 9 افراد اس کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ جو افراد سوائین فلو سے فوت ہوئے ہیں ان کا تعلق سرور نگر ‘ سیری لنگم پلی ‘ نارسنگی ‘ بالاپور اور عبداللہ پور میٹ سے بتایا گیا ہے ۔ میڑچل ضلع میں 214 افراد متاثر بتائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT