Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں سیلز فورسس کا جدید مرکز، 1000 ملازمتیں

حیدرآباد میں سیلز فورسس کا جدید مرکز، 1000 ملازمتیں

نئی دہلی ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) سافٹ ویر خدمات کے ایک سرکردہ ادارہ سیلز فورسیس نے آج کہا کہ اس نے 2020 تک حیدرآباد میں 1000 ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اس علاقہ میں ٹیکنالوجی کی انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں کا پتہ چلاتے ہوئے ان سے استفادہ کیا جاسکے۔ اس کمپنی نے ہندوستان میں اپنے توسیعی منصوبوں کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد میں ایک نیا سنٹر آف ایکسلینس (مرکز مہارت و صلاحیت) بھی قائم کررہی ہے۔ سیلز فورسیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’سیلز فورسیس نے حیدرآباد میں سافٹ ویر انجینئرس اور صارفین کیلئے کامیاب نمائندوں کی ٹیم کو وسعت دینے کا منصوبہ بنائی ہے‘‘۔ 2016ء کے اختتام تک سیلز فورسیس اپنے جدید مرکز مہارت کو منتقلی کا آغاز کرے گی۔ حیدرآباد کا مرکز امریکی شہر سان فرانسیسکو میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرز کے بعد اس کے دیگر عالمی دفاتر میں سب سے بڑا ہوگا۔ سیلز فورسیس کے معاون بانی پارکر ہیرس نے کہا کہ سیلز فورسیس، حیدرآباد میں اپنے ایک مرکز مہارت قائم کرے گا اور دنیا بھر کے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ٹیکنالوجی اور پیداواری اشیاء کی فروخت کے علاوہ صارفین کی خدمات کی ٹیموں کو وسعت دی جائے گی۔ تلنگانہ کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جئیش رنجن نے کہا کہ سیلز فورسیس کے دنیا بھر میں 1.5 لاکھ گاہک ہیں اور اس سے مقامی ٹیکنالوجی کا فروغ اور ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT