Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں عنقریب ٹی ۔ ورکس اور وی ایل ایس آئی ڈی اکیڈیمی کا قیام

حیدرآباد میں عنقریب ٹی ۔ ورکس اور وی ایل ایس آئی ڈی اکیڈیمی کا قیام

کے ٹی آر کی کیلی فورنیا کے ادارہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت، روزگار کے مزید مواقع
حیدرآباد ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ، اس ریاست  میں ہندوستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی مرکز ٹی ۔ ہب قائم کرنے کے بعد حیدرآباد میں بہت جلد مزید دو بڑے پروگرامس ٹی ۔ ورکس اور ملک کے پہلے سب سے بڑے مربوط تزائین (وی ایل ایس آئی ڈی) اکیڈیمی شروع کرے گی۔ تلنگانہ کے آئی ٹی سکریٹری جئیش رنجن نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ٹی ۔ ہب میںہارڈویر بالخصوص الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹرس جیسے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں اور اواخر ڈسمبر سے قبل حیدرآباد میں اس پروگرام کا آغاز ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ٹی ۔ ورکس حیدرآباد میں ایک اور اہم شعبہ ہوگا جہاں ہارڈویر، الیکٹرانک اشیاء اور سیمی کنڈکٹرس کی تیاری کیلئے تمام اختراعی مواقع دستیاب رہیں گے۔ جئیش رنجن، وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے ساتھ امریکہ کا دورہ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے کیلی فورنیا کے ایک پروٹو ٹائیپنگ لیاب کا معائنہ کیا اور اس ادارہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس دوران وی ایل  ایس آئی ڈی کے سربراہ دسترتھ گوڑ نے کہا کہ آئندہ سال 7 تا 11 جنوری حیدرآباد میں 30 ویں وی ایس ایل آئی ڈی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے 2000 ماہرین اور پالیسی ساز نمائندگان شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT