Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں غیر نگران کار خودکار شی ٹائلٹس کے قیام کی تجویز

حیدرآباد میں غیر نگران کار خودکار شی ٹائلٹس کے قیام کی تجویز

حیدرآباد۔ 25۔ مئی۔ ( یو این آئی) حیدرآباد کے مقامی حکام نے سوچھ بھارت مشن کے تحت غیر نگران کار خودکار ”شی ٹائلٹس”(UNMANNED AUTOMATIC SHE TOILETS)کے قیام کی تجویز تیار کی ہے ۔یہ ٹائلٹس سوچھ بھارت مشن کے تحت تعمیر کئے جائیں گے ۔کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) جناردھن ریڈی نے کہا ہے کہ ان بیت الخلا وں کی تعمیر اس سال 15اگست تک مکمل کرلی جائے گی۔تجرباتی اساس پر تعمیر کردہ شی ٹائلٹس کی مختلف گوشوں سے ستائش مل رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ نئے بیت الخلا تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔شہر کے اطراگ گھومنے والی خواتین اور سیاحو ں کے لئے یہ بیت الخلا مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔اس حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی عوامی شعبہ کے اداروں کے مالی تعاون کے ذریعہ ایسے 100بیت الخلا شہر کے مختلف مقامات پر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔سوچھ بھارت مشن پر عمل میں ملک کے میٹرو شہروں میں حیدرآبا د کامظاہرہ بہتر رہا ہے تاہم مناسب عوامی بیت الخلاوں کی کمی کے سبب موتیوں کے شہر حیدرآباد کو بعض نشانات سے محروم ہونا پڑا تھا۔سوچھ سرویکشن میں شہر کو جاریہ سال 19واں مقام حاصل ہوا۔گزشتہ مرتبہ اسے 22واں مقام حاصل ہوا تھا جس کے بعد جی ایچ ایم سی حکام نے اس مسئلہ کو چیلنج کے طورپر لیا اور شہر کو مزید صاف بنانے کے لئے مساعی پر توجہ مرکوز کردی ۔جناردھن ریڈی نے کہاکہ یہ 100بیت الخلاء مکمل آٹومیٹک (خودکار) ہوں گے ۔عوامی شعبہ کی ایک اہم یونٹ بی ڈی ایل نے ان بیت الخلاوں کی تعمیر کے لئے آگے آئی ہے ۔اس نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طورپر دو کروڑ روپئے اس مقصد کے لئے دیئے ہیں جبکہ بعض بینکس بھی اس کام کے لئے آگے آئے ہیں۔جی ایچ ایم سی حکام نے آئندہ سال فروری تک شہر کو کھلے مقامات پر فضلہ سے پاک بنانے کی کوششوں میں تیزی پیداکردی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT