Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد میں ٹریفک پر قابو پانے اسکائی ویز اور اوور بریجس

حیدرآباد میں ٹریفک پر قابو پانے اسکائی ویز اور اوور بریجس

ک4300 کروڑ کے خرچ کا تخمینہ ، محکمہ عمارات و شوارع کی تجویز
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ عمارات و شوارع نے شہر حیدرآباد میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کے لیے تین اسکائی وے اور ایک فلائی اوور بریج اسکائی وے تعمیر کرنے اور اس پر 4300 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ اور مرکمی حکومت کو رپورٹ پیش کردی ہے ۔ راجیو راہداری پر 10 کیلو میٹر تک اسکائی وے ، نرسا پور روڈ پر بالا نگر سے آوٹر رنگ روڈ 6 کلو میٹر تک اوپل تا گھٹکیسر تک ایک اور اسکائی وے تعمیر کرنے کے علاوہ عنبر پیٹ تا گول ناکہ تک فلائی اوور تعمیر کرنے کا تخمینہ اور ڈی پی آر دونوں تیار کرلیا گیا ہے ۔ 22 کلومیٹر سڑک پر تین اسکائی وے اور عنبر پیٹ گول ناکہ پر فلائی اوور تعمیر کرنے کے فیصلے کی رپورٹ دونوں حکومتوں کو روانہ کردی گئی ہے ۔ راجیو راہدی پر 10کلو میٹر تک تعمیر ہونے والے اسکائی وے پر 1800 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ سکندرآباد کے علاقہ کنٹونمنٹ کی 60 ایکڑ اراضی ریاستی حکومت کے حوالے کرنے کی ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے دہلی میں مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے نمائندگی کی تھی اس کے بدلے متبادل اراضی فراہم کرنے کا پیشکش کیا تھا جس پر مرکزی وزیر دفاع نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ نرسا پور روڈ پر بالا نگر تا آوٹر رنگ روڈ پر 6 کلو میٹر تک تعمیر ہونے والے اسکائی وے پر 1300 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں ۔ اس کے علاوہ 20 کلو میٹر تک سڑک توسیع کرنے کی تجویز تیار کی گئی ۔ اپل گھٹکیسر روڈ پر 1200 کروڑ روپئے کے مصارف سے 6 کلو میٹر تک اسکائی وے تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ گول ناکہ عنبر پیٹ فلائی اوور برج کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ اس پر 300 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT