Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں چلڈرنس فلم فیسٹول کے انعقاد کی ستائش

حیدرآباد میں چلڈرنس فلم فیسٹول کے انعقاد کی ستائش

افتتاحی تقریب سے شہر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ تبو کا اظہار خیال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بالی ووڈ کی نامور فلم اداکارہ تبو نے اپنے وطن شہر حیدرآباد میں 19 ویں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کی میزبانی کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے بچوں کو میرے شہر حیدرآباد میں دیکھتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ 19 ویں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اداکارہ تبو نے فیسٹیول کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ بچپن ہمیشہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور بچپن کی یادگاریں بھلائی بھی نہیں جاتی ہیں۔ انہوں نے مختلف ممالک سے فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئے بچوں کو مبارکباد دی ۔ فیسٹیول مقابلوں میں انعامات پانے والے بچوں کو قبل از وقت ہی تبو نے مبارکباد پیش کی ۔ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ راجیہ وردھن سنگھ ، وزیر کمرشیل ٹیکسیس فلم انڈسٹری ڈیولپمنٹ ٹی سرینواس یادو ، بالی ووڈ اداکارائیں کرینہ کپور ، کرشمہ کپور و دیگر شریک تھے ۔ صدر نشین چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا مسٹر مکیش کھنہ ، کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر نوین متل و دیگر عہدیدار بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT