Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کا طویل القامت مجسمہ کی تنصیب

حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کا طویل القامت مجسمہ کی تنصیب

چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں 14 اپریل کو سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ایک بڑے مجسمہ کی تنصیب کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کا سب سے طویل القامت مجسمہ ہوگا ۔ چیف منسٹر کے سی آر 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 125 فٹ طویل مجسمہ کا حیدرآباد میں سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ جب کہ حسین ساگر میں نصب کردہ گوتم بدھا کا مجسمہ 58 فٹ طویل ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر جمعہ کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس میں امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب کے لیے جگہ کے انتخاب اور دیگر انتظامات پر غور خوص کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اندرون ایک سال مجسمہ کی تعمیر کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں حیدرآباد میں امبیڈکر اسکوائر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT