Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں ڈرائیو پارٹنرز Ola پارٹنرز لیگ سے لطف اندوز

حیدرآباد میں ڈرائیو پارٹنرز Ola پارٹنرز لیگ سے لطف اندوز

حیدرآباد۔ 14 مئی (پریس نوٹ) ٹرانسپورٹیشن کیلئے ہندوستان کا سب سے مقبول موبائیل ایپ اولا (Ola) نے اولا پارٹنرز لیگ (OPL) کے آغاز کے ساتھ اپنے ڈرائیو پارٹنرز کو عملی طور پر اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بنگلورو، ممبئی، دہلی، چینائی، کولکتہ، حیدرآباد اور پونے بھر میں چلنے والے ایک ماہ طویل اس لیگ نے پہلے ہی ڈرائیو پارٹنرز میں زبردست دلچسپی پیدا کر رکھی ہے۔ کرکٹ کیلئے ہندوستان کی بے لوث محبت پر انحصار کرتے ہوئے اولا نے اب تک کے سب سے بڑے ورچوئل کرکٹ گیم کی شکل میں ڈرائیو پارٹنرز کیلئے ایک مشغولیت کا آغاز کیا ہے۔ او پی ایل کے برانڈ سفارت کار کے طور پر ہندوستانی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور مشہور ہندی فلم اداکارہ اور پریزنٹر مندیرا بیدی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس لیگ کا آغاز 24 اپریل یعنی سچن تنڈولکر کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا چونکہ یہ لیگ ڈرائیو پارٹنرز میں ایک مسابقتی روح پیدا کرنے کو ترغیب دیتی ہے۔ اس لئے او پی ایل میں ابتدائی دلچسپی انتہائی زبردست ہے۔ ارواپلی ایس نے کہا کہ میں پہلے ہی دن سے او پی ایل کھیل رہا ہوں۔ جب میں نے عرفان پٹھان اور مندیرا بیدی کا ویڈیو دیکھا، تبھی سے مجھے یہ تصور پوری طرح پسند آگیا۔ میں فری ہٹ سوال کا انتظار کرتا ہوں اور اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میں درست جواب دوں۔ میں نے اب تک 180 رن بنائے ہیں۔ چند سوالات کے جواب دینے میں میرے کسٹمرس نے بھی میری مدد کی ہے۔ لیڈر بورڈ پر رہنا اور اپنے خاندان کیلئے انعامات جیتنا ایک زبردست احساس ہے۔ میں آئندہ ہفتوں میں مزید رن بناکر اپنی ٹیم ’’حیدرآباد نواب‘‘ کو او پی ایل ٹرافی جتانا چاہتا ہوں اور بمپر پرائز جیتنے کا موقع حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ 7 شہروں کی او پی ایل ٹیمیں پونے پیشواز، بنگال ٹائیگرز، ممبئی ہیروز، دہلی سلطان اور چینائی مچاس اور بنگلور یودھارو ہیں۔ او پی ایل ایک آسان لیکن کرکٹ کا ایک مشغول رکھنے والا ایسا کھیل ہے جو ڈرائیو پارٹنرز کو ہر دن رن بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ ان رنوں کو 4 مسلسل ہفتوں تک ہر ہفتے کسی شاندار انعام کے عوض بھنایا جاسکتا ہے لیکن صرف ایک مرتبہ۔ کھیل میں مزید مزہ اور دلچسپی شامل کرنے کیلئے ڈرائیو پارٹنرز کو ان کے اولا پارٹنر ایپ میں او پی ایل آئیکن کے تحت روزانہ 3 فری ہٹس ملتے ہیں۔ یہ انہیں کل 6 اضافی رن بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ان فری ہٹس میں ایسے موضوعات پر آسان، دلچسپ اور کبھی کبھار مزیدار سوالات کئے جاتے ہیں جن میں ڈرائیو پارٹنرز کی دلچسپی ہوتی ہے۔ ہر شہر میں ڈرائیو پارٹنر کے ذریعہ بنایا تمام اسکور ’’سٹی ٹیم رن‘‘ کے تحت جمع کیا جاتا ہے اور جیتنے والے شہر کے سرفہرست ڈرائیو پارٹنرز کو بمپر پرائز جیتنے کا موقع ملتا ہے۔ ان انعامات میں ماروتی سیازکار ، ہوم تھیٹر ، ٹیبلیٹ اور دیگر کئی اور انعامات شامل ہیں۔ چار ہفتوں تک چلنے والا یہ اولا پارٹنرز لیگ 21 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT