Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں کا شوروم ، فرنیچرس کے داموں میں کمی کا امکان IKEA

حیدرآباد میں کا شوروم ، فرنیچرس کے داموں میں کمی کا امکان IKEA

9500 پراڈکٹس ، ملازمتوں کے مواقع ، سال 2020 تک مزید شورومس
حیدرآباد۔20مئی(سیاست نیوز) حیدرآباد میں IKEA کے شوروم کھل جانے کے بعد فرنیچر کے داموں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے ملک بھر میں 25اسٹورس کے آغاز کا منصوبہ تیار کیا ہے اوراس سلسلہ میں گذشتہ یوم ممبئی میں نئے شوروم کے لئے تعمیری کاموں کا افتتاح انجام دیدیا گیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں سال 2018کے اوائل میں IKEAکے شوروم کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ IKEAکے فرنیچر کی تیاری اور فروخت کے آغاز کی صور ت میں فرنیچر کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی کیونکہ IKEAکے فرینیچر سے مسابقتی قیمتوں کی فراہمی دیگر فرنیچر تیار کنے والوں کیلئے لازمی ہو جائے گی اور ایسی صورت میں مجموعی اعتبار سے فرنیچر بالخصوص ہوٹل‘ ریستوراں‘ گھریلوں‘ دفاتر کے فرنیچر کے علاوہ دیگر ضروریات کے فرنیچرس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔کمپنی کے شوروم کی شہر میں شروعات کے بعد معیاری اور نئے ڈیزائن کے فرنیچر کی تیاری اور گاہکوں کی عین خواہش کے مطابق فرنیچر کی پیشکش IKEAکے لئے اعزاز رہے گا۔بتایاجاتا ہے کہ IKEAکے ایک شوروم میں 9500 پراڈکٹس فروخت کیلئے رکھے جائیں گے اس کے علاوہ ہر شوروم کے اندرونی حصہ میں بچوں کیلئے کھیل کود کی جگہ دستیاب رہے گی تاکہ والدین و سرپرست آسانی کے ساتھ خریداری کرسکیں گے۔کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ IKEAنے ہر شوروم میں کم از کم 700افراد کو ملازمت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور تو قع ہے کہ حیدرآباد میں آئندہ سال شروع کئے جانے والے شوروم کے آغاز کے ساتھ ہی ملازمتوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ہندستان میں حیدرآباد و ممبئی کے علاوہ دیگر 23شہروں میں IKEAنے اپنے شورومس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ2020تک تمام 25شوروم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔فرنیچر سازی کی صنعت میں اس کمپنی کو عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کمپنی کے آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT