Friday , March 31 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں کلین ایر اتھاریٹی کے قیام کیلئے حکومت تلنگانہ کا منصوبہ

حیدرآباد میں کلین ایر اتھاریٹی کے قیام کیلئے حکومت تلنگانہ کا منصوبہ

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں بہت جلد کلین اتھاریٹی آف ٹوکیو کے خطوط پر ایک کلین ایر اتھاریٹی کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ شہر میں آلودگی کے سطح کو کم کرنے والے لہروں پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ حکومت تلنگانہ نے آج اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ یہ اتھاریٹی تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں پر مشتمل ہوگی ۔ جس کی قیادت چیف سکریٹری کریں گے ۔ اپنے حالیہ دورہ جاپان کے بعد ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد شہر کے علاوہ دیگر شہروں کیلئے بھی اسی طرح کی اتھاریٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس سلسلے میں ابتدائی اجلاس بھی منعقد کیا گیا اور مجوزہ اتھاریٹی کے تعلق سے غور و خوص کیا گیا ۔ اجلاس کی قیادت سکریٹری بلدی نظم و نسق نوین متل نے کی ۔ اجلاس میں دیگر کئی عہدیدار شریک تھے ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے باقاعدہ کام کیا جائے گا اور انفورسمنٹ ایجنسی بھی مجوزہ کلین اتھاریٹی کیلئے کام کرے گی اور اس سلسلے میں منصوبہ تیار کرکے ان پر عمل کرے گی ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے رکن سکریٹری جو اس موقع پر موجود تھے ٹوکیو کلین ایر اتھاریٹی کے بارے میں بتایا ۔ اس اتھاریٹی کو کچرے کے ذریعہ برقی پیدا کرنے اور فضلہ کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتظامی ادارہ قائم کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT