Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں کیاب ڈرائیورس کے احتجاج میں شدت

حیدرآباد میں کیاب ڈرائیورس کے احتجاج میں شدت

حیدرآباد7 جنوری (یو این آئی) حیدرآباد میں کیاب ڈرائیورس کے احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ ان کی ہڑتال 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ 11مطالبات کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کیاب ڈرائیورس نے احتجاج کیا اور اولا و اوبر انتظامیہ پر زور دیا کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔ ان ہڑتالی ملازمین نے کہا کہ اولا اور اوبیر انتظامیہ نے ماہانہ ایک لاکھ روپئے آمدنی کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر بیشتر بیروزگار نوجوانوں نے کاروں کو خرید کر اولا اور اوبیر میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم کمپنی نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی۔ انہوں نے ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے مداخلت کی خواہش کی۔ تلنگانہ کیاب ڈرائیورس اینڈ اونرس ایسوسی ایشن نے کہا کہ اولا کیاب کے آفس میں باونسرس کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ڈرائیور پر حملہ کے خلاف بھی یہ ہڑتال کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ میں اولا اور اوبیر کیاب کی گاڑیاں ایک لاکھ سے زائد ہیں۔ ایسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ یہ کمپنیاں ڈرائیورس کو اپنا غلام سمجھتی ہیں جبکہ پہلے انہیں پارٹنر بنانے کا دعوی کیا گیا تھا۔ ہر دن نئی اسکیم شروع کرتے ہوئے ترغیبات دیئے جارہے ہیں۔ تاہم کاروبار نہ ہونے سے یہ ترغیبات متاثر ہوئی ہیں۔ اولا اور اوبیر انتظامیہ کو دیئے گئے گیارہ مطالبات کی فہرست کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔ ساتھ ہی ہڑتالی ڈرائیورس نے کہا کہ ان کی آمدنی میں بھی کمی ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT