Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں گائیوں کی افزائش کے عصری مرکز کا قیام

حیدرآباد میں گائیوں کی افزائش کے عصری مرکز کا قیام

بہتر افزائش ، صحت نگہداشت پر توجہ ، صدر نشین این ڈی ڈی بی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ ( این ڈی ڈی بی ) حیدرآباد میں گائیوں کی افزائش کا عصری مرکز قائم کرے گا ۔ تاکہ افزائش گاؤ کے متعلق تحقیقی تربیتی کام انجام دیا جاسکے ۔ موجودہ طور پر حیدرآباد میں اس طرح کوئی مرکز نہیں ہے ۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد یہاں منعقد ایک تقریب میں صدر نشین بورڈ دلیپ راتھ نے کہا کہ گائیوں کی بہتر افزائش ، تغذیہ ، صحت نگہداشت کی بہتر خدمات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس کے ذریعہ گائیوں کے دودھ میں اضافہ ہوگا اور دودھ پیدا کرنے والوں کے لیے زائد آمدنی کا ذریعہ ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ڈی بی اس کام کے لیے بنیادی ٹکنالوجیز کو روبہ عمل لائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں لیبارٹری کی سہولت ہوگی ۔ این ڈی ڈی بی سنٹر ہی جانوروں کے مناسب شیڈس کے علاوہ بہتر افزائش کے لیے تربیتی مرکز ہوگا ۔ یہ ایمبریو ٹرانسفر (ET) او پی یو اور آئی وی ایف وغیرہ ٹکنالوجی سہولتوں سے لیس ہوگا ۔ یہاں گائیوں اور بیلوں کے لیے جنسیاتی امراض سے متعلق تحقیقی مرکز بھی ہوگا ۔ بتایا گیا کہ این ڈی ڈی بی جانوروں کی بہتر افزائش ، ان کی جنسیاتی بہتری ، تغذیہ ، صحت نگہداشت اور گائیوں کے زائد دودھ پیداوار اور زائد منافع کے لیے تحقیقی کام انجام دے گا ۔ اس مرکز میں جانوروں کو پیش آنے والے امراض کی جانچ کے تحقیقی کام انجام دیا جائے گا ۔ جب کہ ملک میں ڈیری کے پیشہ سے وابستہ افراد کو بھی تربیت کا انتظام رہے گا ۔ بتایا گیا کہ این ڈی ڈی بی نے جنسیاتی بہتری پروگرام جیسے پروجنسی ٹسٹنگ اور پیڈی گری انتخاب جو کہ قومی ڈیری منصوبہ کے تحت مختلف مویشیوں اور بھینسوں کے لیے عمل میں لائے جائیں گے ۔ بتایا گیا کہ اس منصوبہ پر عمل آوری کے دوران گائیوں کی بہتر افزائش کے پروگرامس پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT