Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں گریٹ بریٹین ڈی بیٹ ، مقابلہ کا انعقاد

حیدرآباد میں گریٹ بریٹین ڈی بیٹ ، مقابلہ کا انعقاد

نلسار یونیورسٹی کالج ٹیم ونر اور لٹل فلاور جونیر کالج ٹیم کو رنر کا مقام
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن ، حیدرآباد کی جانب سے سالانہ ایونٹ دی گریٹ بریٹین ڈی بیٹ مقابلہ انڈین اسکول آف بزنس ، حیدرآباد میں منعقد کیا گیا ۔ اس مقابلہ کے ونرس نلسار یونیورسٹی کالج کے او مہتا اور پاش کروناکرن اور رنرس لٹل فلاور جونیر کالج کے پون کمار اور روہیت راج رہے ۔ اس سال یہ مقابلہ دہلی ، اندور ، کولکتہ ، حیدرآباد ، وشاکھا پٹنم ، چندی گڑھ ، دہرادون اور جئے پور شہروں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ دی گریٹ بریٹین ڈی بیٹ 2016-17 برطانیہ اور ہندوستان دونوں کے ترجیحی شعبوں کا محور ہوگا اور ان پر مباحث ہوں گے ۔ حیدرآباد میں منعقدہ مباحثہ کا تھیم تھا ’ اسمارٹ سٹیز ‘ اس ایونٹ میں حیدرآباد کے تقریبا 20 کالجس سے 40 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اسمارٹ سٹیز پر ہند ۔ برطانیہ شراکت پر ایک پیانل مباحثہ منعقد ہوا جس میں مسٹر انڈریو میکالائسٹر برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن ، حیدرآباد پروفیسر سرینواس چاری ، ڈائرکٹر سنٹر فار انرجی ، انوائرنمنٹ ، اربن گوریننس اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروفیسر دیپامانی ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، سرینی راجو سنٹر فار آئی ٹی اینڈ دی نیٹ ورک اکانومی اور مسٹر سوما شیکھر نے نگرانی کی ۔ اس کے بعد طلبہ کے ساتھ بات چیت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT