Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ شعبہ کے میزائیل سب سسٹمس کے عصری یونٹ کا آغاز

حیدرآباد میں ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ شعبہ کے میزائیل سب سسٹمس کے عصری یونٹ کا آغاز

حیدرآباد3اگست(یواین آئی)کلیانی اسٹریٹیجک سسٹمس لمیٹیڈاور اسرائیل کے ریفل اڈوانسڈ سسٹمس لمیٹیڈ کے درمیان مشترکہ وینچر کلیانی ریفل اڈوانسڈ سسٹم (کے آر اے ایس)نے شہر حیدرآباد میں آج ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ شعبہ کے میزائیل سب سسٹمس کے عصری یونٹ کا آغاز کیا ۔اس کا رسمی طورپر افتتاح تلنگانہ کے وزیر صنعتیں و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما نے اسرائیلی سفیر برائے ہند ڈینیل کارمون کی موجودگی میں کیا ۔حکومت کے میک ان انڈیا قدم کے خطوط پر مشترکہ وینچر عصری ٹکنالوجی اور اڈوانسڈ مینوفیکچرنگ تکنیک میں سرمایہ کاری کرے گا تاکہ ہندوستانی مسلح افواج کے لئے عصری ہتھیاروں کے سسٹمس تیار کئے جاسکیں ۔اس گرین فیلڈ مشترکہ وینچر سے راست اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع فراہم کئے جاسکیں گے ،متبادل کی درآمد کی جاسکے گی اور ملک میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT