Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں 17 مئی کو بی جے پی کا دھرنا،خشک سالی سے نمٹنے میں حکومت ناکام ، پرمیندر ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد میں 17 مئی کو بی جے پی کا دھرنا،خشک سالی سے نمٹنے میں حکومت ناکام ، پرمیندر ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں خشک سالی حالات سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف حیدرآباد میں 17 مئی کو بی جے پی ایک دھرنا منظم کرے گی ۔ اس میں کسان ، غریب ، طبقات کے افراد ، مزدور اور دیگر حصہ لیں گے ۔ یہاں پریس کانفرنس میں بی جے پی قائد پرمیندر ریڈی نے اس بات سے واقفکروایا اور کہا کہ ریاستی حکومت سے خشک سالی سے نمٹنے مرکزی امداد کے بارے میں استفسار کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ان مرکزی فنڈس کی خرچ کردہ رقم کے بارے میں بتانے کی بجائے مرکز سے مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے کل ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔ چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر خشک سالی سے راحت کے اقدامات کرنے کے بجائے وہ اس مسئلہ سے لا تعلق ہوچکے ہیں۔۔

TOPPOPULARRECENT