Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں 18 دسمبر کو ایم ڈی یونانی کا انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد میں 18 دسمبر کو ایم ڈی یونانی کا انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( راست ) : سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن حیدرآباد کی جانب سے کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل کے ملحقہ یم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کا 18 دسمبر بروز اتوار ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ ایسے امیدوار جو انٹرنس ٹسٹ دینے کے خواہش مند ہوں وہ 9 دسمبر تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ یم ڈی یونانی میں 7 نشست معالجات کے لیے اور 7 نشست علم الادویہ کے لیے ہوں گے ۔ انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے خواہش مندوں کے لیے ادارہ سیاست اور آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ اور اوما کی جانب سے جمعرات 15 دسمبر 4 بجے دن سے 6 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال عابڈس ایک ماڈل ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تمام ایسے امیدوار جو یم ڈی انٹرنس دے رہے ہوں وہ اس ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر نے بتایا کہ ایسے امیدوار جو ٹسٹ میں شرکت کے خواہش مند ہوں وہ اپنے نام 8522800636 یا 918801749863 کنوینرزکے پاس تحریر کروائیں ۔ مزید تفصیلات اور ادخال فارم کے لیے ویب سائٹ criumhyderabad.net/events-and-notifications.htm ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT