Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں 300 بائیک اسٹیشنس قائم ہوں گے

حیدرآباد میں 300 بائیک اسٹیشنس قائم ہوں گے

ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر ایل وی ایس ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( آئی این ایس ) حیدرآباد شہر عوام کیلئے موزوں گرین گلوبل سٹی کی ایک مثال قائم کررہا ہے ، ورلڈ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ، فرسٹ ؍ لاسٹ موبائیل کنکٹیویٹی کے طور پر آلودگی پیدا نہ کرنے والے بائی سائیکلس اور الیکٹرک وہیکل کے ساتھ، حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے آج یہاں گچی باؤلی میں حیدرآباد سائینٹفک کلب کے زیر اہتمام سکنڈ چک دی انڈیا سائیکلنگ ایونٹ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے یہ بات کہی۔ حیدرآباد کو ایک گرین سٹی بنانے کے حکومت تلنگانہ کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ ایچ ایم آر ایل ، ایچ بی سی اور یو این ہیبٹاٹ کی جانب سے تقریباً 300 بائیک اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے۔ مسٹر ریڈی نے کارپوریٹس اور حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی کہ اس کاز کی حمایت کی جائے اور سائیکلنگ کی عادت ڈالیں تاکہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کم ہو اور شہر کی ہوا اچھی ہو۔

TOPPOPULARRECENT