Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں 3000 مقامات پر مفت وائی فائی

حیدرآباد میں 3000 مقامات پر مفت وائی فائی

موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ ، مکانات کے الاٹمنٹ کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بین محکمہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد حدود میں 3000 مقامات پر مفت وائی فائی نٹ ورک کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس بات کا فیصلہ بدھا پورنیما پراجکٹ میں ایچ ایم ڈی اے آفس پر منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ مجوزہ 3000 مقامات پر وائی فائی نٹ ورک سے ابتداء میں مختلف محکموں کے سربراہوں کی جانب سے استفادہ کیا جائے گا تاکہ مختلف اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے لیے بین محکمہ جاتی تعاون کو بہتر بنایاجائے ۔ تقریبا 200 وائی فائی مفت نٹ ورکس کو قائم کیا جائے گا جس سے تقریبا 21000 افراد کو فائدہ ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ اس سلسلہ میں پہلے ہی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور کام بھی شروع ہوچکا ہے ۔ اجلاس کے دوران موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ کا جائزہ لیا گیا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ موسیٰ ندی کے کنارے واقع سرکاری اراضیات کی نشاندہی کریں ۔ اس کے لیے ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کی امداد لی جائے گی ۔ موسیٰ ندی کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ کمیٹی اجلاس میں کے این این یو آر ایم کے استفادہ کنندگان اور ہاکرس کی باز آبادکاری پروگرام کے تحت مکانات کے الاٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT